دینہاہم خبریں

دینہ کے نوجوان نے مارشل آرٹس گیم سواتے چیمپئین شپ میں سری لنکن کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

دینہ: ضلع جہلم کے لیے بڑا اعزاز،پاکستان آرمی کے نوجوان محمد نعمان اقبال نے مارشل آرٹس گیم سواتے چیمپئین شپ میں سری لنکن کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستا ن کا نام روشن کر دیا، ٹورنا منٹ یو ایف سی جم لاہور میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں نئی آبادی گراؤنڈ بوہڑیاں دلیال کے رہائشی محمد نعمان اقبال جن کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے نے لاہور میں منعقد ہونے پاکستان سری لنکا مارشل آرٹس گیم سواتے چیمپئین شپ کے فائنل میں سری لنکن کھلاڑی شادیررز نے کو شکست دے کرگولڈ میڈل اپنے نام کر کے پاکستان اور ضلع جہلم کا نام روشن کر دیا۔

محمد نعمان اقبال پاکستان آرمی کے نمایاں کھلاڑی ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پاکستان آرمی اور اپنے ملک کا نام روشن کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے میدان میں ہمیشہ صف اول رہا ہے ۔ان کی کامیابی پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کے گھر والوں کو مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان آرمی کا یہ نوجوان اس سے پہلے بھی 2020میں ہونے والی کک پاکسنگ نیشنل چیمپئین شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں ۔

محمد نعمان اقبال کے والدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بیٹے نے چیمئپن شپ جیت کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button