جہلم

جہلم میں جائیدار کی خریدو فروخت کی فیس میں بڑی کمی کر دی گئی

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا جہلم سمیت صوبے بھر کے عوام کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام ، صوبے میں جائیدار کی خریدو فروخت کی فیس میں بڑی کمی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے جہلم سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس جو پہلے بہت زیادہ تھی کو 1 فیصد مقرر کردیاہے ،حکومت پنجاب کے اس اقدام سے ریونیو میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔

پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے،اس فیصلے سے صوبے بھر میں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا، حکومت پنجاب کے اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو بھی فروغ ملے گا اور روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button