
جہلم: فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے عمران خان نے اپنا لہو دیا، تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے اپنا لہو دیا، وزیرآباد میں جو عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، وہ پاکستان کی عوام پر حملہ تھا کیونکہ آج الحمدللہ عمران خان پاکستان ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم میں حقیقی آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کسی سیاسی ورکر کو بدترین مارشل لاء میں بھی اغوا کر کے ننگا نہیں کیا گیا، صحافی کو شہید نہیں کیا گیا لیکن اس حکومتی دور میں یہ ہوا۔ چاہے چوہدری غلام حسین ہوں، صابر شاکر، جمیل فاروقی، ارشد شریف جس نے اپنے ضمیر کے مطابق بات کی، انکو ڈرایا گیا، تشدد کیا گیا۔
حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے عمران خان نے اپنا لہو دیا، تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے اپنا لہو دیا، وزیرآباد میں جو عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، وہ پاکستان کی عوام پر حملہ تھا کیونکہ آج الحمدللہ عمران خان پاکستان ہے۔@fawadchaudhry #WeTrustImranKhan pic.twitter.com/4EI4NQMrKL
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) November 16, 2022
انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں عمران خان نے سب سے کلین گورنمنٹ کی ہے۔ 4 سال کی حکومت کے بعد یہ الزام لگا رہے ہیں کہ عمران خان نے ساڑھے 3 کروڑ کی گھڑی بیچ دی، جو پورا پورا ملک بیچ گے کھا گے انکا پتہ ہی نہیں۔ الیکشن کمیشن اس وقت ن لیگ کیلئے 1122 بنا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس سارے کرائسز میں اگر کوئی ایک مرد مجاہد اپنی زندگی، اولاد، خاندان کو بازی پر لگا کر کھڑا ہے تو وہ عمران خان ہے۔ آپ لوگ یہاں بریانی، کسی لالچ پر نہیں آئے، میں آپ لوگوں کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، آپ یہاں دل کے عقیدے سے آئے ہیں، پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے آئے ہیں۔