سوہاوہ
سوہاوہ میں بس نہ روکنے پر طلباء کا بس پر پتھراؤ، شیشہ توڑ دیا، مسافر محفوظ رہے

سوہاوہ: جی ٹی روڈ پر بس نہ روکنے پر طلباء کے گروپ نے بس پرپتھراؤ کر کے شیشہ توڑ دیا، بس ڈرائیور نے سڑک کے درمیان بس روک کر ٹریفک جام کر دی، بس کا شیشہ ٹوٹنے سے مسافر محفوظ رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق طلباء نے بس روکنے کی کوشش کی نہ روکنے پر پتھر مارا گیا، ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی، بس ڈرائیور گاڑی روڈ کے درمیان گاڑی کھڑی کر کے غائب ہوگیا، ایسے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔
سوہاوہ کے علاوہ جہلم کے مختلف کالجز کے بار جی ٹی روڈز پر بھی ایسے روزانہ واقعات رونماہوتے ہیں، کچھ دن قبل ڈومیلی کے علاقہ میں بھی بس پر پتھراؤ سے ایک مسافرزخمی ہواتھا جبکہ انتظامیہ ایسے طالبعلموں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔