دینہاہم خبریں

دینہ کے نواحی علاقہ رواتڑہ میں گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی، سکول ٹیچر جاں بحق

دینہ کے نواحی علاقہ رواتڑہ میں گیس لیکیج کے باعث 3 بچوں کا باپ سکول ٹیچر جاں بحق، چند روز قبل گھر کے کچن میں گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے سکول ٹیچر سہیل نذیر بری طرح جھلس گیا تھا جس کو فوری طور پر ہسپتال ریفر کیا گیا مگر ہسپتال میں زیر علاج کے دوران جانبر نہ ہو سکا اور جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ رواتڑہ کا رہائشی سہیل نذیر ولد محمد نذیر جو کہ صبح سویرے کچن میں ماچس جلانے کی وجہ سے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے سکول ٹیچر سہیل نذیر بری طرح جھلس گیا جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سہیل نذیر چند روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والا سکول ٹیچر سہیل نذیر 3بچوں کا باپ تھا اور انتہائی ملنسار اور اچھی طعبیت کا مالک تھا، میت آبائی گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button