جہلم

این اے 60 اور 61 سے مضبوط ترین امیدوار وں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔ غلام احمد زمرد

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا ہے کہ عمران خان ایک حقیقت ہیں مقابلہ کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے آزادی مارچ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 60 اوراین اے 61 سے پاکستان تحریک انصاف کے مضبوط ترین امیدوار وں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے ، ضلع بھر کی تینوں صوبائی نشستوں پر بھی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری ضلع جہلم سے 2018 سے بھی بہتر نتائج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین ضلع جہلم کی سیاست کے ہیرو ہیں، پی ٹی آئی لدھڑ گروپ عمران خان کی آزادی مارچ کا ہر اول دستہ ہے۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، پاکستان تحریک انصاف نے ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں جس کیوجہ سے ضلع جہلم کی غیور عوام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے عوام آذادی مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد پہنچیں گے اور اپنے قائد عمران خان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button