جہلم

صدر ایپکا کلرک ایسوسی ایشن پنجاب نے ایپکا ضلع جہلم کی نئی ضلعی باڈی تشکیل دے دی

جہلم: ظفر علی خان صدر ایپکا کلرک ایسوسی ایشن پنجاب نے ایپکا کی نئی ضلعی باڈی تشکیل دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق احسان الحق ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے پیٹرن این چیف، غلام حسین لِلہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ، اسامہ مسعود کیانی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو صدر ، حامد محمود ضیاء ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر وائس صدر، وقاص احمد ہاشمی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے وائس صدر نامزد کر دیا گیا۔

راجہ اورنگزیب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے جنرل سیکرٹری ، چوہدری اشتیاق ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری فنانس، شہزاد اخترریونیو ڈیپارٹمنٹ کے جائنٹ سیکرٹری، راجہ سرفراز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پریس سیکرٹری جبکہ محمد علی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ڈی واے پریس سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔

اس موقع پر ظفر علی خان صدر ایپکا پنجاب کا ضلع جہلم کی نئی ضلعی باڈی تشکیل دینے پر تمام ارکان نے شکریہ اداکرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر ایپکا کلرک ایسوسی ایشن پنجاب نے ایپکا ضلع جہلم کی نئی ضلعی باڈی تشکیل دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button