دینہاہم خبریں

دینہ میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ لیا، فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر شدید زخمی

دینہ میں 6 مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد لوگوں کو لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو شدید زخمی کر دیا جبکہ ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا، ٹرک ڈرائیور زخمی ہونے کی وجہ سے ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں اُلٹ گیا، ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 9 بجے کے قریب دینہ کے نواحی علاقہ پیر شاہ وسن میں 5 سے 6 مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا ، اسی دوران لوڈر ٹرک نمبری XA-697گزر رہا تھا ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
دینہ میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ لیا، فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر شدید زخمی
ٹرک ڈرائیور راجہ لیاقت سکنہ روپڑ تحصیل دینہ اور کنڈیکٹر ظہیر احمد سکنہ ڈھوک ساون کو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، اسی دوران ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں اُلٹ گیا اور ڈاکو دیدہ دلیری سے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ زخمی ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو ہسپتال منتقل کیا جس سے ٹرک ڈرائیور راجہ لیاقت کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم سے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ اسی جگہ پر چند روز قبل بھی متعدد افراد کو لوٹا جا چکا ہے شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے فوری اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا۔

ایک تبصرہ

  1. پولیس کیا کر رہی ہے گزشتہ کافی عرصہ سے دینہ اور گردو نواح میں متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں شہری اور گردو نواح کے لوگ محفوظ نہیں براہ مہربانی اس طرف توجہ دی جاۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button