دینہ

عمران خان پاکستان اور عوام کا سوچ رہے ہیں۔ راجہ یاور کمال

دینہ: راجہ یاور کمال نے کہا کہ عمران خان پاکستان اور عوام کا سوچ رہے ہیں، اپنی حکومت ہوتے اور ایک سال باقی رہنے کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت کی قربانی دی یہ صرف اور صرف عمران خان نے ملک کی خاطر قربانی دی عمران خان کا جو مشن ہے اس میں ہم سب کا حصہ ہے میری بھی اپنی کوئی حیثیت نہیں۔

سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال نے انجمن آڑھتیاں دینہ کے صدر چوہدری محبوب کی دعوت پر غلہ منڈی دینہ کی روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں سے میرے اللہ نے چاہا تو عمران خان اور پاکستان بھی کامیاب ہو گا، اللہ نے دوبارہ موقع دیا جہاں سے ہماری حکومت ختم ہو ئی جہاں سے ترقیاتی کام بند ہوئے وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے

اس موقع پر تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ راجہ یاور کمال کو شاباش دیتا ہوں جس نے دینہ کی عوام ، دینہ کے تاجروں اور دینہ کے مسائل کو اپنے گلے لگایا عمران خان کے ویژن عوام کے کام آنا اپنی ذات کو بالاتر رکھتے ہوئے اور اپنی سوچ کو ان چیزوں پر توجہ دینی ہے جن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ دینہ کے کسی کونے پر چلے جائیں جو کام ہو سکتا تھا اس سے بڑھ کر راجہ یاور کمال فنڈ دینہ میں لے کر آیا اور آپ کے مسائل کو حل کیا چاہے تعلیم ، کھیلوں ،صحت،پارک ہو انہوں نے آپ کی نمائندگی کی اسی طرح ایوانوں میں بھی جس طرح کرنے کے حق تھا وہ کیا اور ایسا ہی نمائندہ حلقہ پی پی 25کو چاہئے تھا۔

چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ راجہ یاور کمال پہلی دفعہ نمائندہ بن کر عوام میں آیا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ہم انشاء اللہ ڈسٹرکٹ کی حالت بدلیں گے لوگوں کے مسائل حل کریں گے یہ ٹیم پہلے بھی آپ کے لیے ہے اور آج بھی ہم گھروں میں چھپ کر بیٹھنے والے نہیں ہیں۔

تقریب سے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی دینہ کے صدر چوہدری محبوب نے کہا کہ ہم سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہما را دیرینہ مطالبہ غلہ منڈی کی روڈ کا پورا کیا اور ہم بھر پور طریقے سے ان کے ساتھ ہیں۔

تقریب سے میاں ہارون ، حاجی راؤ عبدالرشید ، چوہدری بشارت ، وسیم خان ، چوہدری عمیر محبوب ، راجہ شاہد عزیز کیانی ، چوہدری راحیل ایڈووکیٹ ، جمیل نظامی ، راجہ اظہر ، رمیز بٹ ، راجہ سعود الطاف، غلام بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button