جہلم

جہلم بار کے وکلاء کی فلاح و بہبود کیلیے ممکنہ اقدامات کریں گے۔ اکرام الحق شیخ

جہلم بار کے وکلاء نے جس محبت سے مجھے ووٹ دے کر منتخب کروایا ہے، انشاء اللہ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے ممکنہ اقدامات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر اکرام الحق شیخ نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام چیمبرز جو زیر تعمیر ہیں وہ میرٹ پر وکلاء کو ملیں گے جبکہ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے جس طرح مجھے کامیابی ملی میں تمام وکلاء کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا جبکہ اس میں سابق رکن پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد اور رکن پنجاب بار کونسل راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ کے علاوہ ہمارے تمام گروپ کی کاوشیں شامل ہیں جس کی وجہ سے ہمارے گروپ کو ریکارڈ کامیابی ملی جبکہ ہم،بار اور بنچ جن کا چولی دامن کا ساتھ ہے اسے باعزت طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button