جہلم

نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی کتابوں، کاپیوں اور رجسٹروں کی قیمتوں میں اضافہ

جہلم: کمر توڑ مہنگائی اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی کتابوں، کاپیوں اور رجسٹروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا مختلف کلاسوں کے نصاب کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں جس سے طلباء و طالبات اور والدین پریشانی میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیاتعلیمی سال شروع ہوتے ہی سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے رش بڑھ گیا، متعدد پرائیویٹ سکولوں نے اپنی فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور فیس ادا کر نے پر بچوں کو داخلے دلوار ہے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں میں بھی نئی کلاسوں میں داخلے کے خواہشمند طالبعلموں کا رش ہے۔

شہرسمیت ضلع بھر کے بازاروں میں نئی کاپیوں رجسٹروں اور کتابوں کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس وقت ایک کاپی 35 روپے سے لے کر 80 اور200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور رجسٹر 120 روپے سے لے کر 300 اور 500 روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں، جبکہ پہلی کلاس سے لے کر دسویں کلاس تک کی مختلف کتابوں کی قیمتوں میں بھی 30 سے 60 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت جبکہ نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے اور سکولوں کالجوں میں نئی کلا سیں بھی شروع ہو چکی ہیں لیکن نویں، دسویں، ساتویں، پانچویں کی مختلف کتابیں اسلامیات کمپیوٹر، سائنس، اردو، ریاضی اور دیگر کتابوں کی بازاروں میں عدم دستیابی نے مشکلات کھڑی کر دیںہے۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے سرکاری طرز پر کاپیوں، کتابوں کے نرخ مقرر کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button