جہلم

ضلع کونسل جہلم میں رشوت کا بازار گرم، رشوت لے کر واپس کرنے والے ملازم کی ویڈیو وائرل

جہلم: ضلع کونسل میں تعینات جونئیر کلرک سپریٹنڈنٹ بن گیا اور کلاس فور کا ملازم جونئیر کلرک بن گیا، ضلع کونسل میں نئے قانون متعارف کروادیئے گئے، کرپشن کا دھندہ عروج پر، سپریٹنڈنٹ کی موجودگی میں سرعام رشوت کا بازار گرم، رشوت لے کر واپس کرنے والے ملازم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل میں رشوت کا بازار گرم ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، شہریوں سے سرعام پانچ سو سے پانچ ہزار روپے تک رشوت وصول کی جانے لگی، ضلع کونسل کا عملہ پوری طرح متحرک ہیں، ضلع کونسل میں تعینات جونئیر کلرک جو کہ سپریٹنڈنٹ کی نشست پر ڈیوٹی براجمان ہے۔

اسی طرح کلاس فور کا ملازم عبدالصمد شہریوں سے ہزاروں وصول کرنے لگا، قدیر نامی شہری اپنے کام کے سلسلے میں ضلع کونسل آفس گیا تو وہاں پر موجود عبدالصمد نامی شخص نے پانچ سو روپے رشوت کا معاوضہ طلب کیا اور کہا کہ یہ ہماری مٹھائی ہے تو صحافیوں کو اطلاع پر عبدالصمد نامی نوجوان نے رقم واپس کی، رقم واپسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہریوں نے چیف سیکرٹری اور ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ جونئیر کلرک کی موجودگی میں رشوت کا بازار گرم ہے جو کہ موصوف کی سرپرستی میں دھندہ ہورہا ہے ان ملازمین خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور انکو یہاں سے جلد ازجلد ٹرانسفر کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button