کھیوڑہپنڈدادنخان

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کھیوڑہ میں بھی پنجاب کلچر ڈے منایا گیا

پنڈدادنخان: گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کھیوڑہ میں بھی پنجاب کلچر ڈے منایا گیا ،پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے سکول کے بچوں نے روائتی کپڑے پہنے جبکہ سکول ٹیچرز نے بچوں کو پنجاب کلچر ڈے کے حوالہ سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کھیوڑہ میں بھی پنجا ب کلچر ڈے منایا ۔ پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر بچوں نے رنگا رنگ خوبصورت پنجابی لباس پہنے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میڈم جاریہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت سے جوڑے رکھنا بھی بہت اہم ہے، پنجاب کلچر ڈے اپنی ثقافت کو یاد رکھنے کے لیے منایا جاتا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے، تمام لوگ اس دن کو جوش و جذبہ سے مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت سے پیار ہے اور ہماری ثقافت ہی ہماری پہچان ہے، کامیاب قومیں اپنی ثقافت کی حفاظت بھی کرتی ہیں اور ہمیشہ یاد بھی رکھتی ہیں، ہمیں اپنے ثقافتی تہوار مناتے رہنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button