
سوہاوہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو گرفتار کرنے کوشش پر لاہور میں گزشتہ روز کارکنان اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئی اسکے بعد پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیاگیااس وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلع جہلم سے مختلف پی ٹی آئی کی اہم رہنماؤں سمیت کارکنوں کوپولیس نے گرفتارکیاتھا۔
سوہاوہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ذوالقرنین حیدر، راجہ قیصر دستگیر کیانی، سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال کے قریبی ساتھی سینئر رہنما راجہ معروف عابد بڑاگواہ، سابق جنرل کونسلر بڑاگواہ راجہ رؤف کیانی ترکھانی میرا اور سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کے بھائی چوہدری مظہرحسین کو رات تین بجے کے قریب پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ان کے گھروں پر چھاپے مارے۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تاکہ انکی طرف سے کوئی ریلی یا احتجاج کیلئے کارکنان جمع نہ کئے جاسکیں اور انکو سولہ ایم پی او کے تحت تین تین ماہ جیل بھیجوانے کا بھی امکان ہے۔