جہلم
جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن، تین ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 2منشیات فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم فخر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عامر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 80گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ایوب کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔