جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات، ترکی زلزلہ متاثرین کیلئے کمبلوں کا عطیہ

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے خصوصی ملاقات، ترکی کے متاثرین زلزلہ کے لیے کمبلوں کا عطیہ، صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد نے 3 لاکھ 25 ہزار مالیت کے کمبل اے سی جہلم مبین حیدر کے حوالے کیے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک خاور شہزاد کی قیادت میں سینئر نائب صدر مظہر اکرم، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ، سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس عمر مشتاق برگٹ، سابق ایگزیکٹو ممبر چوہدری غلام احمد زمُرد، سابق ایگزیکٹو ممبر راجہ سجاد اختر، سابق ایگزیکٹو ممبر و چیئر مین میڈیا سٹینڈنگ کمیٹی چوہدری سہیل عزیز اور ایگزیکٹو ممبر میاں ادریس نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے ملاقات کی اور انہیں ترکی کے زلزہ متاثرین کے لئے 3 لاکھ 25 ہزار مالیت کے کمبل بطورِ عطیہ دیئے۔

اس موقع پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد و دیگر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کے متاثرین زلزلہ کے لیے امداد کا یہ سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے کیوں کہ ترکی نے پاکستان کے ہر مشکل وقت میں مدد کی اور آج اُن پر مشکل گھڑی ہے تو ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین حیدر نے کہا کہ آپ نے شارٹ کال پر جو امدادی سامان دیا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے اِس کے علاوہ بھی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی ایڈمنسٹریشن مل کر جہلم کی خوبصورتی، صفائی، شجر کاری اور دیگر مسائل کے حل کے لیے شا نہ بشا نہ مل کر کام کریں گے آپ کے تعاون اور نشان دہی سے ہم تمام مسائل کے حل اور شہر کی بہتری کے لئے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر جہلم چیمبر آف کامرس کے سٹاف میں سے حمزہ خلیل اور ابرار الحق بھی موجود تھے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button