پنڈدادنخان: ملک بھر سے میاں نواز شریف کا والہانہ استقبال، حلقہ پی پی 26 سے بیرسٹرتیمور نواز جٹ بازی لے گئے، امیدوار برائے ایم پی اے کا 500 کے قریب گاڑیوں کا قافلہ استقبال کے لیے لاہور پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان سے میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے والے امیدواروں کی طرف سے ضلع جہلم سے مسلم لیگی قائدین کی قیادت میں قافلے لاہور کے لیے روانہ ہو ئے، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے ضلع جہلم کے تمام سیاسی جلسوں اور قافلوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
474 کاریں، 18 ویگو ڈالے، 8 ہائی لکس کوچز، ایک بس اور کوسٹرگاڑیاں ٹوٹل 500 گاڑیوں کا قافلہ بیرسٹر تیمور نواز جٹ کی قیادت میں لاہور روانہ ہوا۔
ادھر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 نوابزادہ مطلوب مہدی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 سابق لیگی ایم پی اے حاجی ناصر محمود کی قیادت میں بھی بڑا قافلہ لاہور کے روانہ ہوا جبکہ امیدوار قومی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ، امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) زاہد شیرازی 50کاریں، 6 کوسٹر ،8 پراڈو وغیرہ اور امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری ناصر وڑائچ بھی 60گاڑیوں کا قافلہ لے کر گئے۔
ضلع جہلم کی تاریخ کا یہ بڑا قافلہ تھا جوکہ مسلم لیگی رہنماؤں کی قیادت میں الگ الگ روانہ ہوا۔