ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوجہلم کا تھانہ منگلا کینٹ، سول لائینز اور تھانہ سٹی کا دورہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تھانہ منگلا کینٹ، تھانہ سول لائینز اور تھانہ سٹی کا دورہ کیا۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ڈی ایس پی سٹی نے تھانہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈی پی او جہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم نے تھانہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں، صفائی،حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او جہلم کا سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشنز میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت اور تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے تھانہ جات میں مہیا کی جانے والی جدید طرز کی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے، تھانہ جات میں جاری تعمیراتی کاموں کو جانچنے کےلئے تھانوں کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button