عام انتخابات کا پرامن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم

جہلم: عام انتخابات کا پرامن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن ڈیوٹی قومی فریضہ اور دیگر تمام ذمہ داریوں سے اہم ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہو چکا، اب تمام افسران جن کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ تمام تر ذمہ داریوں سے بڑھ کر اس قومی فریضہ کو انجام دینے پر توجہ دیں تمام کام بروقت اور قانون کے مطابق ہونے ضروری ہیں۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیا اور ان کو متعلقہ زمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button