دبئی: مسلم لیگ(ن) پرتگال کے جنرل سکریٹری سرفراز فرانسیسں اور ممبر نیشنل کمشن ہیومن رائٹس چوہدری منظور کی قیادت میں اقلیتی رہنماؤں نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیاگیا اور بعد ازاں فاطمہ ولاز ڈھوک اعوان ہمک کے ترقیاتی کاموں اور اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کی مضبوطی اور آئندہ آنے والے الیکشن میں جیت کو یقینی بنا نے کے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔
ملاقات میں پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے رہنماؤں بشارت غوری، خالد ٹھیکیدار، آصف مسیح اور ڈاکٹر اعجاز قیصر نے سرفراز فرانسیس وکی جنرل سیکرٹری مسلم لیک (ن) پرتگال اور چوہدری منظور سینئر مسلم لیگی رہنما و ممبر نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر اشکناز اصغر ایڈیشنل جنرل سکرٹری مسلم لیگ( ن) اقلیتی ونگ پنجاب بھی موجود تھے۔