دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم گرفتار لیا۔
ملزم کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔