پنڈدادنخان میں درجن سے زائد بکریاں چوری کرنے والے 3 چور گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بکری چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت محمدظہور،محمدنذیراور امتیاز کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے چوری شدہ 14 بکریاں مالیتی 3لاکھ20ہزار روپےبرآمد کر لی گئیں، ملزمان بکری چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button