جہلم میں میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 52 واں یوم شہادت منایا گیا

جہلم: پاک فوج کے ہیرو میجر ملک محمد اکرم شہید نشان حیدر کا52 واں یوم شہادت 5دسمبر کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس سلسلے میں ان کی یادگار پر پاک فوج کی طرف سے پروقار تقریب منعقد کی گئی جبکہ مساجد میں قرآن خوانی کی تقریبات منعقد کی گئیں ، شہریوں کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

میجر ملک محمد اکرم شہید 14اپریل1938ء کو کھاریاں کے علاقہ ڈنگہ میں پیدا ہوئے ان کے والدملک سخی محمد بھی پاک فوج میں بطور حوالدار خدمات سرانجام دیتے رہے ۔میجر ملک محمد اکرم نے دسمبر 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ہلی کے محاذ پر تعیناتی کے دوران دشمن کے ٹینک تباہ کرکے ان کو بھاری نقصان پہنچایا۔

میجر ملک محمداکرم5دسمبر1971ء کو بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے وہ مشرقی پاکستان موجودہ بنگلہ دیش میں مدفون ہیں جبکہ ان کی یادگار جہلم شہر کے وسط شاندار چوک میں واقع ہے۔

میجر ملک محمد اکرم (شہید) کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button