جہلم
حضور پاک ﷺ کا میلاد منانے سے دل کو سکون ملتا ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: حضور پاک ﷺ کا میلاد منانے سے دل کو سکون ملتا ہے یہ سلسلہ سارا سال جاری رہنا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ نماز کی پابندی کو شعار بنائیں اور اپنی زندگی کو اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزاریں، انہوں نے 12 ربیع الاول میں تقاریب کے اہتمام کرنے والے عاشقانِ رسول کوخراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مخلوقِ خدا کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں ۔