ڈومیلی

سوہاوہ کے نواحی علاقہ بڑاگواہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

ڈومیلی: تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ بڑاگواہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیاگیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، محفل میں سکول کے طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل میں طالب علموں نے نعتیں اور تقریریں پیش کیں، اس محفل کے مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا تمریز چشتی اور علامہ مولانا مفتی سہیل سیالوی نے شرکت کی۔ ہیڈ ماسٹر چوہدری رشید احمد، سعید ریاض اور دیگر جملہ اسٹاف نے مہمانوں کااستقبال کیا اور ویلکم کیا۔

مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے بارہ ربیع لااول کے دن کی اہمیت اور حضور اکرم ﷺکی زندگی پر روشنی ڈالی، اختتام پر ملک کی قومی سلامتی خوشحالی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button