جہلماہم خبریں

کیا فواد چوہدری نے واقعی الیکشن کمیشن سے معافی مانگی ہے؟ وفاقی وزیر خود میدان میں آگئے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ وکیل آدمی ہیں اور عدالتی اداروں کے ساتھ بنا کر رکھتے ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کو اپنا بیان جمع کرادیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں معافی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو اپنا بیان جمع کرادیا ہے، وہ وکیل ہیں اور وکلا جوڈیشل اداروں کے ساتھ بنا کر رکھتے ہیں، ” میں نے الیکشن کمیشن کو بیان جمع کرادیا، میں نے انہیں کہا کہ میں اس بکھیڑے میں نہیں رہنا چاہتا کہ آپ کو لکھ کر دوں اور پھر آپ اس کو مسترد کردیں ۔”

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بیان جمع کرادیا ہے، یہ الیکشن کمیشن پر منحصر ہے کہ وہ اس کو کس طرح لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات پر فواد چوہدری کو طلبی کا نوٹس جاری ہوا تھا جس پر وہ آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور معافی مانگی۔ دورانِ سماعت فواد چوہدری نے کہا کہ اکثر الفاظ ان کے نہیں ہوتے وہ وفاقی کابینہ کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ خود وکیل ہیں مگر شوکاز نوٹس کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتے۔

فواد چوہدری سے نے جب یہ پوچھا کہ ایک طرف تو کابینہ کہتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور انہیں الیکشن لڑ لینا چاہیے، دوسری طرف آپ کہتے ہیں کہ آپ وکیل ہیں، تو کس بات کو ٹھیک سمجھا جائے؟۔ اس سوال پر فواد چوہدری نے ہنستے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرلینے دیں آپ نے پہلے ہی مجھے ضرور پھنسوانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button