جہلم

محکمہ زراعت جہلم کی جانب سے موضع مونن میں اسپیشل فارمرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

جہلم: محکمہ زراعت (توسیع) جہلم نے موضع مونن میں ترقی پسند کاشتکار چوہدری شوکت کے ڈیرہ پر اسپیشل فارمرز ٹریننگ پروگرام منعقد کیا ۔

پروگرام میں چوہدری مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم، چوہدی عابد جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم نے گندم، دالوں، کچن گارڈننگ اور تیلدار اجناس کی پیداواری ٹیکنالوجی کسانوں تک پہنچائی اور سموگ کے نقصانات اور اس کے تدارک کیلئے کسانوں سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

اس اسپیشل فارمرز ٹریننگ پروگرام میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو جدید محکمانہ سفارشات پر عمل کرنے پر آمادہ کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button