دینہ
دینہ کے کئی علاقوں میں گندے پانی کے جوہڑ، شہری امراض کا شکار ہونے لگے
دینہ: نکاسی آب کا موثر انتظام نہ ہونے سے شہر کے کئی علاقوں میں گندے پانی کے جوہڑ بننے سے شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے۔
سبزی منڈی جی ٹی روڈ دینہ کے عقبی محلے اقبال ٹاؤن اور جامعہ رضویہ احسن القرآن کے نزدیک ٹھیکریاں کے عوام زیادہ متاثر ہیں۔
شہریوں نے اپیل کی کہ ٹی ایم اے حکام کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہئیں۔ عوام علاقہ کا گلیوں سے گزر کر مساجد تک پہنچنا بھی محال ہو چکا ہے۔ بعض علاقوں میں کھڑے پانی سے مکانوں کی دیواریں اور بنیادیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے ڈی سی او جہلم اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے اصلاح احوال کی اپیل کی۔