جلالپور شریفپنڈدادنخان
جلالپور شریف پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان قاسم حسین ولد مشتاق حسین ساکن بلال ٹاؤن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد اور علی حسن ولد خالد محمود ساکن مڑیالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔