پنڈدادنخاناہم خبریں
عدلیہ سمیت تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی تعمیر ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا۔ زاہد شیرازی

پنڈدادنخان (شعیب کھوکھر) تحصیل پنڈدادنخان سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) زاہد شیرازی نے بھی اپنے ہزاروں ورکر کے ہمراہ اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی۔
کرنل (ر) زاہد شیرازی تحصیل پنڈدادنخان سے گزشتہ دنوں انتہائی قلیل وقفے کی کال پر اپنے ہزاروں ووٹرز کے ساتھ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں تحصیل پنڈدادنخان کی بھرپور نمائندگی شامل کرنے میں کامیاب ہو گئے، اسلام آباد تحصیل پنڈدادنخان کی جانب سے گئی ریلیوں اور شرکاء کے نعروں سے گونج اٹھا۔
زاہد شیرازی نے اس موقع پر اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس بقا کی جنگ میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی ہیں جنہیں انشاءاللہ عبور کر کے منزل کی جانب بڑھیں گے، عدلیہ سمیت تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی تعمیر ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا۔