جہلم میں موسم انتہائی خوشگوار، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 درجے سنٹی گریڈ رہا

جہلم: پیر کے روز جہلم میں دن کا آغاز چمکیلی دھوپ سے ہوا جس کے نتیجے میں سارا دن موسم انتہائی خوشگوار رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 درجے سنٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار تا جمعرات موسم کی صورتحال یہی رہے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور 32 سنٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ سردیوں کا آغاذ ہوتے ہی شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خواتین کو گیس کی بندش کی وجہ سے صبح اور رات کے اوقات میں کھانا تیار کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے البتہ موسم کی شدت کم ہونے اور موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے ایئر کنڈیشن، روم کولر وغیرہ بند ہو گئے ہیں اس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے عوام پر کوئی زیادہ دباؤ نہیں ہے۔
گزشتہ روزبھی دن کا آغاز چمکیلی دھوپ سے ہوا، جس کے نتیجے میں سارا دن موسم انتہائی خوشگوار رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 درجے سنٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار تا جمعرات موسم کی صورتحال یہی رہے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور 32 سنٹی گریڈکے درمیان رہے گا۔