پنڈدادنخان

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کی دبنگ انٹری، متعدد منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو دھر لیا

پنڈدادنخان: نوجوان پولیس آفیسر عثمان تصدق جنجوعہ کی تھانہ جلالپور میں بطور ایس ایچ او تعیناتی ہوتے ہی دبنگ انٹری عثمان تصدق جنجوعہ نے سب انسپکٹر حسن رضا، ASI چوہدری منظور گجر و دیگر ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا۔

دوران گشت مختلف کارائیوں میں منشیات فروش کو 1220گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو تیس بور پسٹل بمہ راوند دھر لیا، پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں جلالپور شریف پولیس نے دو عدد موٹرسائیکلیں برآمد کر لی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف عثمان تصدق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور نوجوان نسل کے مستقبل اور زندگی کی تباہی کا سبب ہیں، منشیات فروشوں کے لیے کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ ان کی سفارش کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اہل علاقہ نے نو تعینات ایس ایچ او عثمان تصدق اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے استدعا کی ہے کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ اور قبضہ گروپوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button