پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک، ایف بی آر اور محکمہ بلڈنگ کے دفاتر پنڈدادنخان میں اور عملہ جہلم

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان سے سوتیلی ماں کا سلوک بدستور جاری، ایف بی آر اور محکمہ بلڈنگ کے دفاتر پنڈدادنخان میں اور عملہ جہلم میں بیٹھتا ہے، کروڑوں روپے سے تعمیر شدہ بلڈنگوں میں کلاس فور کے ملازمین ہی دستیاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاوارث تحصیل کے باسیوں کے ساتھ ضلعی افسران کا سوتیلی ماں کا سلوک بدستور اس دور میں بھی جاری ہے، انکم ٹیکس، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ انہار، ریونیو ڈیپارٹمنٹ لائسنس برانچ سمیت محکموں کے ضلعی افسران کی طرف سے تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک جاری ہے۔

معمولی سے معمولی کام کے لیے سینکڑوں لوگ روزانہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر اپنا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع کرکے جہلم کی طرف سفر کرتے ہیں جبکہ جن محکموں کے دفاتر تحصیل پنڈدادنخان میں موجود ہیں ان کے افسران بھی ا س سفر کی صعوبتوں سے بچنے کے لیے جہلم میں ہی براجمان ہیں اور وہیں پر نوٹس کر کے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو بلا کر ذلیل و خوار کرتے ہیں۔

موجودہ ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم اپنی تعیناتی کے دوران اپنے پیش رو کی طرح اب تک تحصیل پنڈدادنخان کے ایک دو چکر ہی لگا پائے ہیں جو کہ آفسز تک ہی محدود رہے ہیں اور عوام ان تک رسائی حاصل نہیں کر پائے جبکہ سابق ڈی پی او بھی اپنی تعیناتی کے دوران پنڈدادنخان میں صرف ایک ہی عوامی مقام پر ظاہر ہوئے تھے اور اس کے بعد تحصیل پنڈدادنخان کی عوام افسران کا منہ دیکھنے کو بھی ترس گئی۔

نئے ڈی پی او کی تعیناتی کے بعد عوام توقع رکھتی ہے کہ ضلعی افسران ہر پندرہ دن بعد کم ازکم تشریف لائیں جب تک ذرائع آمدورفت پھوٹی نہیں ہو جاتی، اُس وقت تک سیف انور جپہ اور کیپٹن ریٹائرڈ حماد عابد کی طرح پنڈدادنخان میں ضلعی محکموں کے سب کیمپس رکھے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button