دینہاہم خبریں

دینہ میں 13 سالہ ویٹر لڑکی کو 7 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا، تین ملزمان گرفتار

دینہ میں 13 سالہ ویٹر لڑکی کو 7 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 سالہ ویٹر لڑکی مہندی کے پروگرام سے کام کرنے کے بعد واپس آرہی تھی کہ دینہ کے نواحی علاقہ کھوکھا میں ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اغواء کرلیا اور ویران ڈیرے پر لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بناتے رہے ۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ دینہ کے علاقہ میں اجتماعی زیادتی کا وقوعہ 10 نومبر کا ہے اور لڑکی کی والدہ نے 16 نومبر کو تھانہ دینہ میں درخواست دی جس پر تھانہ دینہ پولیس نے فوری کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق زیادتی کی شکار صرف ایک لڑکی ہوئی جس کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، دینہ پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی مقدمہ کا فوری اندراج کیا اور مقدمہ میں نامزد ملزمان میں سے 3 ملزمان ذیشان علی ولد ظفر اقبال، فیضان ولد منیر حسین اور احسان ولد خورشید علی سکھائے کھوکھا دینہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور بقایا ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button