کسانوں کو اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کرنی چاہیے۔ چوہدری مقصود احمد

جہلم: حالیہ سیلاب کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کاخدشہ ہے اس لئے کاشکاروں اور کسانوں کو اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کرنی چاہیے تاکہ اس دفعہ ہمارے ان علاقوں سے گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم چوہدری مقصود احمد نے محکمہ زراعت (توسیع) جہلم کے زیر اہتمام تحصیل جہلم کے گاؤں النگ ڈیرہ شوکت گجر میں منعقدہ پروگرام برائے پیداواری مہم گندم سال 2022-23 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے ماہرین اور کاشتکاروں کو یہاں اکھٹا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کاشکاروں کو گندم کی بروقت کاشت کے حوالے سے آگاہی دی جا سکے اور پیداوار میں اضافہ کے لئے مفید مشورے دیئے جا سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کسانوں کو بروقت کھاد مہیا کی جائیاگر کھاد کی کوالٹی یا قیمت کے حوالے سے کاشکاروں کو کوئی شکایت ہو تو محکمہ زراعت (توسیع) جہلم کو آگاہ کریں ہم ذمہ داران کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں گے۔
ماہرین و آفسران محکمہ زراعت (توسیع) میں چوہدری عابد جاوید ، مسٹر اشفاق احمداور دیگر نے کاشکاروں کو گندم کی بروقت کاشت اور پیداوار میں اضافہ کے لئے ماہرانہ آگاہی بھی دی علاقہ بھر کے کاشکاروں کی کثیر تعداد نے اس فارمر ٹرینگ پروگرام برائے گندم 2022-23 میں شرکت کی اور محکمہ زراعت کی کاوشوں کو سراہا۔