جہلماہم خبریں

جہلم کے شہریوں کو ایک اور جھٹکا، 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بھی ریلیف ختم

جہلم:‌آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے ملک کا غریب ترین طبقہ بھی قربان، سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئےبھی بجلی کی ‏بھاری قیمت مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سو یونٹ کے استعمال پر‏فی یونٹ نرخ 7 اعشاریہ 74 سے بڑھا کر13 اعشاریہ 48 روپے کردیا گیا جبکہ 200 یونٹ ‏ استعمال کرنے والوں کوبجلی 10 روپے 06 پیسے کے بجائے 18 روپے 58 پیسے ملے ‏گی۔

حکومت نے بجلی کے نئے ‏ سلیب ریٹ مقررکردیئے، سویونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بھی بجلی کی بھاری قیمت مقرر کر دی گئی۔ 100 یونٹ کے استعمال پر فی‏ یونٹ نرخ 7 اعشاریہ 74 سے بڑھا ‏کر 13 اعشاریہ 48 روپے کر دیا گیا جبکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی 10 روپے 06 پیسے کے بجائے 18 روپے 58 ‏پیسے ملے گی ۔

‏ 300 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے۔ ماہانہ 400 یونٹ کے استعمال پرفی یونٹ ریٹ ‏‏24 روپے 63 پیسے ہوگا۔ ‏اس سے پہلے ماہانہ 301 یونٹ سے 400 یونٹ کا ریٹ 14 روپے 63 پیسے تھا۔

ماہانہ 500 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ قیمت 26 روپے 9 پیسے ,600 یونٹ ‏پر27 روپے 1 پیسہ اور700 یونٹ استعمال کرنیوالوں ‏کیلئے ریٹ 27 روپے 65 پیسے فی یونٹ ہوگا۔ 700 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر‏فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے ‏عائد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button