غریبوال سیمنٹ انتظامیہ نے جوتانہ قبرستان کی طرف جانے والی سڑک کی تعمیر کا آغاز کروا دیا

پنڈدادنخان: غریبوال سیمنٹ انتظامیہ نے مالکان کی خصوصی ہدایات پر جوتانہ قبرستان کی طرف جانے والی سڑک کی تعمیر کا آغاز کروا دیا، اہلیان علاقہ کی طرف سے فیکٹری مالکان اور انتظامیہ کو خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق غریبوال سیمنٹ انتظامیہ نے فیکٹری مالکان کی خصوصی ہدایات پر عوامی مشکلات میں کمی لانے کے لیے اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانبلٹیز کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
گزشتہ روزنواح علاقہ کی مشکلات کو آسان بنانے کیلئے فیکٹری گیٹ سے جوتانہ قبرستان جانے والے ناپختہ راستے پر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات کے بعد ربن کٹنگ سے ہوا جس میں فیکٹری مینجمنٹ، علاقائی سیاسی وسماجی شخصیات سمیت گردونواح سے لوگوں نے شرکت کی، علاقائی شرکاء نے فیکٹری مالکان سمیت انتظامیہ کے سابق عوامی منصوبوں کا اعترف کرتے ہوئے اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کی تدفین اور فاتح خوانی کے لئے جوتانہ قبرستان جانا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا جو کہ غریبوال سیمنٹ نے آسان بنانے کا آغاز کر دیا، انشاء اللہ تکمیل کے بعد عوامی مشکلات ختم ہوں گی جس پر اہل علاقہ فیکٹری مالکان اور انتظامیہ کے مشکور ہیں۔
افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایڈمنسٹریشن اینڈ انڈسٹریل ریلیشنز محمد اکبر اشرف، سینئر منیجر مائننگ رانا محمد سلیم، جوائنٹ منیجر سول راجہ آفتاب، جوائنٹ منیجر ایڈمن اینڈ آئی آر چوہدری اشتیاق احمد، پروڈکشن منیجر سید حسنین شاہ، جوائنٹ منیجر مکینیکل محمد فاروق سمیت اہلیان علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات جن میں سابق چیئرمین یونین کونسل ساؤوال و دیگر نے بھی شرکت کی۔
فیکٹری مینجمنٹ نے مشترکہ بیان میں میں کہا کہ عوامی خدمت ہی اصل عبادت ہے، پائیدار سیمنٹ کا صنعتی ادارہ غریبوال سیمنٹ مالکان کی خصوصی دلچسپی اور احکامات پر عوامی خدمت کا یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رکھے گا۔