جہلماہم خبریں

پاکستان میں توانائی کے بحران کے حوالے سے ورچوئل کانفرنس، بلال اظہر کیانی نے میزبانی کی

جہلم: پاکستان میں توانائی کے بحران کے حوالے سے ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں مختلف شعبہ حیات کے لوگوں نے آن لائن شرکت کی۔

کانفرنس کی ابتدائی میزبانی مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کی جس میں مختلف میڈیا ہاؤسز کے اینکر پرسنز، رپورٹرز، یوتھ ممبران، ٹیکنوکریٹس اور کاروباری شعبہ کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ صورتحال پر شرکاء کو بریف کیا۔ بعد ازاں ممبران سے وقفہ سوالات میں تسلی بخش جوابات اور حکومتی ناکام حکمت عملی کی حقیقت پر روشنی ڈالی۔ سلسلہ جوابات میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی ضمنی جوابات دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button