کھیوڑہپنڈدادنخان

کھیوڑہ کے بچوں کو معیاری تعلیم دینا اولین ترجیح ہے۔ آمنہ عمر

پنڈدادنخان: آمنہ عمر نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دینا اولین ترجیح ہے، ہمارے ادارے میں بچوں کو دینی و بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید کورس بھی کروائے جاتے ہیں، پورا اسٹاف محنت اور لگن سے بچوں کی تعلیمی نشوونما کے لیے کوشاں ہے۔

کھیوڑہ کے نجی سکول کی پرنسپل آمنہ عمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ والدین کی امنگوں کے مطابق انکے بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول دیا جائے، سکول میں جدید تعلیمی نظام موجود ہے اور پروفیشنل اسٹاف بچوں کی بہترین تعلیم کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ مومنٹس سکول میں پلے گروپ کے بچوں کے لیے داخلہ بھی فری کردیا گیا ہے، مہنگائی کے اس دور میں والدین کی سہولت کے لیے کوئی داخلہ فیس نہ ہے کیونکہ اچھی تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے، بچوں کو معیاری تعلیم دینا اولین ترجیح ہے۔

آمنہ عمر نے کہا کہ ہمارے ادارے میں بچوں کو دینی و بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید کورس بھی کروائے جاتے ہیںجبکہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی کروائی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button