جہلم
یکم جنوری سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلز کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکا نظام بائیومیٹرک کرنے کی منظوری

جہلم: یکم جنوری سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلز کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکانظام بائیومیٹرک کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
سسٹم استعمال کیلئے 500 ایکسائزملازمین کی تربیت شروع ہو گئی، نادرا سے 150 مشینیں فراہم، مسروقہ، ٹمپرڈ، کسٹم، چوری گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں ہوسکے گی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق 31 دسمبرتک ہر مالک گاڑی بغیرجرمانہ نام کروا سکتا ہے، 27،28 دسمبرکوایکسائزعملہ کی تربیت ہوگی، یکم جنوری سے گاڑیاں، موٹرسائیکلز اپنے نام نہ کرانیوالے مالکان کیخلاف ایکشن ہوگا۔