
جہلم: جیت دو تہائی اکثریت کے ساتھ یقینی بنانی ہے،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی بالکل فارغ ہیں،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری آپکے لیے اسلام آباد بیٹھ کر تگودو کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء میجر(ر) طاہر صادق کا جہلم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی جنرل سیکرٹری فراز چوہدری اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے اعلی طریقے سے معاملات کو چلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کو میں نے بھی کال کی لیکن وہ نہیں آئے انکو آنا چاہیے تھا، کوئی گلہ ہے کوئی شکوہ ہے ہمیں بتاؤ، اگر آپکی طبیعت نہیں ہے آپ نے پارٹی کو نہیں چلانا ہے تو عزت دار طریقہ یہ ہوتا ہے استعفیٰ دے دو اور پارٹی ایسے بندے کو صدر منتخب کرے جو بہتر طریقے سے پارٹی کو چلا سکے۔