کھیوڑہ: واڑہ بلند خان کے عوام حکومت کی جانب سستے آٹے کی سہولت سے محروم

کھیوڑہ: واڑہ بلند خان کے عوام حکومت کی جانب سستے آٹے کی سہولت سے محروم، انتظامیہ کی جانب سے اعلان کے باوجود آٹے کی گاڑی واڑہ بلند خان نہ جا سکی، سینکڑوں خواتین خوار ہونے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستے آٹے کی فراہی کے لیے آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں صرف ایک پوائنٹ بنایا گیا ہے جہاں روز کی بناد پر سینکڑوں مرد و خواتین اور بزرگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔
اس ساری صورت حال کے پیش نظر علاقہ معززین نے انتظامیہ کے ساتھ لائحہ عمل تیار کیا کے باری کے مطابق ہر وارڈ میں آٹے کی گاڑی بھیجی جائے گی جوکہ بہترین فیصلہ تھا۔
چند روز قبل انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ واڑہ بلند خان میں آٹے کی گاڑی بھیجی جائے گی تاکہ عوام باآسانی سستا آٹا خرید سکیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر انتظامیہ نے عوام کو آگاہ کیے بغیر فیصلہ بدل دیا جس کے باعث سینکڑوں خواتن و بزرگ کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ واپس گھروں کو لوٹ گئے۔
جب اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے اس حوالہ سے معلوم کیا گیا تو انکا کہنا تھا کچھ لوگوں کی سازش کے باعث فیصلہ واپس لینا پڑا۔
عوامی سماجی حلقوں نے انتظامیہ کی نرم پالیسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اتنی کمزور ہے جوکہ چند تخریب کاروں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔
اہل علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کی زیر نگرانی ہر وارڈ میںسستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مین پوائنٹ سے رش کم ہو اور عوام حکومت کی جانب سے دی گئی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔