دینہاہم خبریں

دینہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں، چور ایک اور موٹرسائیکل لے اڑے

دینہ اور گردونواح میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں، نامعلوم چور نوجوان کا موٹرسائیکل گھر کے باہر سے لے اڑے، تھوڑی دیر بعد جب نوجوان گھر سے باہر آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب، پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں کئی روز سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ دینہ کے نواحی علاقہ موٹا شرقی سے علی حمزہ ولد محمد افضل جو کہ اپنا موٹرسائیکل ہنڈا 70 نمبری ABT-2711 اپنے گھر کے باہر کھڑا کر کے اندر گیا جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب تھا، کافی تلاش کرنے پر کچھ پتا نہ چل سکا۔

پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے نوجوان کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے موٹرسائیکل چورکی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button