دینہاہم خبریں

مونس الٰہی ضلع جہلم میں پریشر گروپ بنانے کے لئے سرگرم

دینہ: مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے ضلع جہلم سمیت پنجاب میں پریشر گروپ بنانے کے حوالے سے سرگرم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہلم، لودھراں، خانیوال، شیخوپورہ، نارووال اور دیگر اضلاع میں مونس الٰہی نے کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اگلے انتخابات سے قبل 30 سے 35 لوگوں کا پریشر گروپ بنانا چاہتے ہیں، پریشر گروپ بنانے کامقصد پنجاب میں اپنی علیٰحدہ شناخت بنانا ہے۔

مونس الٰہی نے رہنماؤں کو ان کے کام ہنگامی بنیادوں پر کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button