دینہاہم خبریں
ٹرینڈنگ

دینہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موہال کے رہائشی چوہدری غالب کو قتل کر دیا

دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 45سالہ شخص قتل، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دینہ کے نواحی علاقہ موہال کے رہائشی چوہدری غالب حسین ولد چوہدری خادم حسین عمر تقریباً 45 سال کو نامعلوم افراد نے بڑی بے دردی سے اندھا دھند فائرنگ کر کے مالدیو کے مقام پر روہتاس روڈ قتل کر دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button