
جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا اور ملک میں نادیدہ قوتوں کے کردار کو محدود کرنا ہوگا۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ احتساب عوام کا حق ہے، ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے چلانا ممکن نہیں ہے، سیاست دانوں کو چاہیے کہ مل بیٹھ کر خود فیصلے کریں تاکہ معاشی بدحالی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔