دینہ
دینہ میں فرنیچرکی دوکان پر شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر خاکستر

دینہ کے قریب شار ٹ سر کٹ کے باعث فر نیچر کی دو کان میں آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پوری دو کان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں ہڈالہ سیداں کے مقام پر خرم شہزاد کی دوکان آئیڈیل فر نیچر پر اچانک شارٹ سر کٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پو ری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس سے فر نیچر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
دوکان میں نقصان کی مالیت 10لاکھ کے قریب بتائی جا تی ہے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔