جہلم

جہلم میں بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

جہلم: بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،، سیمنٹ، سریا، بجری اور اینٹوں سمیت تعمیراتی سامان کے نرخ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں جس کے باعث غریب آدمی کے لیے بچوں کے لئے جھونپڑی بناناخواب بن کر رہ گیا ہے۔

سستا گھر بنا نا اب ایک خواب اور عوام کے لیے ناممکن ہوکر رہ گیا، سیمنٹ کی بوری آسمان کو چھوتی ہوئی 1 ہزار روپے سے تجاوز کر رہی ہے، سریا 230 روپے فی کلو، بجری 140 روپے فٹ، ریت ٹرالی6000 روپے کی فروخت کی جا رہی ہے جبکہ اینٹیں اور دیگر اشیاء بھی عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلڈنگ مٹیریل سستا کر کے عوام کی پہنچ میں لایاجائے تا کہ غریب آدمی بھی اپنے بچوں کو چھت فراہم کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button