دینہ

اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی تاجروں سے ملاقات، شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے پلان تیار

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم کی مین بازار دینہ کے تاجروں سے ملاقات ، شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے پلان تیار، مین بازار دینہ میں بیریئر لگا کر بند کرنے کا حکم کوئی موٹرسائیکل یا گاڑی شام 5بجے تک بازار میں داخل نہیں ہو سکے گی، دوکاندار حضرات اپنی حدود میں رہ کر کاروبار کریں خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، موٹرسائیکلوں کے لیے علیحدہ جگہ بنائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم کی تاجروں سے تعاون کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم حرکت میں آگئے اپنے آفس میں مین بازار دینہ کے تاجروں کے وفد شیخ اکرام الٰہی، طارق قریشی، شیخ اظہر، محمد غفار قریشی، محمد ارشد بندو، عدیل اقبال، محمد ابرار اورشیخ مظہر سمیت دیگر نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ ملک علی محمد، فرحت جمیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں جس میں دینہ شہر سے غیر قانونی تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے مین بازار دینہ میں دن 11 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک مین بازار کے شروع میں بیریئر لگا کر بند کر نے کا حکم جس کی وجہ سے کوئی گاڑی ، رکشہ اور موٹرسائیکل داخل نہیں ہو سکے گا اور دور دراز علاقوں سے آنے والے خریدار آرام سے بازار کی خریداری کر سکیں گے۔

دوکاندار حضرات کو ہدایت دی کہ تمام کاروبار اپنی حدود میں رہ کر کریں، کوئی روڈ پر سامان نہیں رکھ سکے گا، اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کی نگرانی کے لیے میونسپل کمیٹی دینہ کے دو اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے جو مکمل طور پر نگرانی کریں گے، دوکاندار حضرات کے موٹرسائیکلوں کے لیے باہر جگہ بنائی جائے گی جس کی پرچی 10 روپے عائد کی جائے گی۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم نے تاجروں سے مکمل تعاون کی اپیل کی اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین بازار کا دورہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button