پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں سونے کی دکانیں لوٹنے والے ڈکیت گینگ کا مرکزی ملزم گرفتار، 18 لاکھ روپے برآمد

پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، صرافہ بازار میں سرشام مسلح ڈکیتی کی واردات کا مرکزی ملزم گرفتار، 18 لاکھ روپے برآمد، ایس ایچ او پنڈدادنخان رانا لطیف اور ان کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی جہلم رانا طاہر رحمان خان کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او پنڈدادنخان رانا لطیف اور ان کی ٹیم نے گزشتہ سال ماہ نومبر میں پنڈدادنخان کے صرافہ بازار میں سر شام ہونے والی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے ملزم سے 18 لاکھ روپے رقم برآمد کر لی۔

پولیس نے مقدمہ نمبر 564/21 جرم 392/337ht 411 کے مرکزی ملزم محمد عباس عرف رانا ولد منظور حسین ساکن ہال بسم اللہ کالونی سرگودھا روڈ فیصل آباد سے 18 لاکھ روپے نقد کیش کی ریکوری کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان کی ہدایات عمل کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی وارداتوں کیے ملزمان کی بھی تلاش جاری ہے، انشاء اللہ جلد ہی باقی ڈکیتوں اور چوریوں میں ملوث ملزمان بھی قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان، ایس ایچ او پنڈدادنخان رانا لطیف اور ان کی پوری ٹیم کو سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button